مشرف پر غداری کا مقدمہ سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کل ہوگی

چیف جسٹس افتخار چوہدری، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس گلزار 3 رکنی بینچ میں شامل ہیں

درخواستیں لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر توصیف آصف اور مولوی اقبال حیدر نے دائر کیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلیے دائر درخواست کی سماعت پیر سے کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کے صدر توصیف آصف نے سابق صدر کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔




3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔ دریں اثنا مولوی حیدر اقبال کی جانب سے بھی سابق صدر کیخلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت بھی پیر کو ہوگی۔
Load Next Story