دہری شہریت 4نااہل سابق ارکان کو تنخواہیں مراعات واپس کرنیکا حکم
نوٹس میں ڈاکڑ اشرف، آمنہ بٹر، ندیم خادم اور اخلاق احمدکو35 سے 40 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے لیے کہا گیا
دہری شہریت کیس میں نااہل ہونے والے 4 سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو مراعات اور تنخواہ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں ڈاکڑ اشرف، آمنہ بٹر، ندیم خادم اور اخلاق احمدکو35 سے 40 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان اراکین میں سے آمنہ بٹر اور ڈاکٹر اشرف بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ ندیم خادم اور اخلاق احمد اس وقت ملک میں ہی موجود ہیں۔