سر ویون رچرڈ کراچی روانہ

سرویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں


Sports Reporter March 22, 2018
پاکستان ایک پرامن ملک ہے،سر ویون رچرڈ،فوٹو:ٹوئٹر

پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈ اپنی پارٹنر کے ہمراہ لاہور سے کراچی روانہ ہو گئے، انہیں سخت سیکیورٹی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچایا گیا۔

گزشتہ روز لیجنڈ ویسٹ انڈین کرکٹر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ "لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگا، یہاں سب کو دیکھ کر بہت مزہ آیا اور یہ اتنی اچھی جگہ ہے کہ میں مشل کو بھی ساتھ لایا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے اہم بات ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں پر شاندار انتظامات پر میزبانوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

واضح رہے کہ سرویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں اور وہ نوجوان پلیئرز کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہتے ہیں اور کھیل میں بہتری کے لیے مفید مشوروں سے بھی نوازتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔