ترکی میں پل کو پاکستانی پرچم والے رنگوں سے منورکیا جائے گا

یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ میں ترکی کے ہیلی کاپٹرز بھی فلائی پاسٹ کریں گے


ویب ڈیسک March 22, 2018
یورپ اور ایشیاکو ملانے والے پل کوپاکستانی پرچم کے رنگوں والےقمقموں سے روشن کیا جائے گا ،فوٹو:فائل

KARACHI: یومِ پاکستان کے موقع پر ترکی میں یورپ اور ایشیاکو ملانے والے پل کو پاکستانی پرچم والے رنگوں سے منور کیا جائے گا۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 23 مارچ یوم ِ پاکستان کی مناسبت سے برادر ملک ترکی کے شہر استنبول میں دوبراعظموں کو ملانے والے پلُ کوپاکستانی پرچم کے رنگوں والے برقی قمقموں سےروشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ادھورے خوابوں کی تعبیر: 23 مارچ

تحریری بیان میں سفارتخانے نےدوستانہ تعلقات کے اظہار کے لیےترک حکومت کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈمیں ترُکی کے ہیلی کاپٹرز بھی فلائی پاسٹ کا حصہ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں