پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے صدر و وزیراعظم کا پیغام
ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکرکرنی ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ کوتاہیوں کا بھی جائزہ لینا ہوگا، وزیراعظم
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔
صدرممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پرقوم کے نام پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کوعظیم مقصد کے لیے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموارہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری ،ہم آہنگی اوربرداشت کوفروغ ملے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں دہشت گردی نے خطے اور پاکستان کو بری طرح متاثرکیا، خوشی ہے کہ پوری قوم نے یکجان ہو کردہشت گردی کا مقابلہ کیا، دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں امن وامان بحال ہوچکا ہے، پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہے جب کہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے پاکستان کوعظیم ترملک بنائیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔
دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان 78 سال پہلے کے عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا، آج ہم 23 مارچ 1940ء کو یوم پاکستان کے طو رپر منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، آئینی وقانونی بالا دستی کے بغیر ہم آبرو مند نہیں ہوسکتے جب کہ آج اقبال او رقائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کاعہد کرنا ہوگا۔