یو اے ای نے 3 رنز سے ہرا کر زمبابوے کو ورلڈ کپ سے تقریباً باہر کر دیا
آئرلینڈ اورافغانستان کا میچ ٹائی ہونے کی صورت میں ہی زمبابوے ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے۔
یو اے ای نے 3 رنز سے ہراکر زمبابوے کو ورلڈ کپ سے تقریباً باہر کردیا۔
یو اے ای نے ڈک ورتھ لوئس پر 3 رنز سے ہراکر زمبابوے کو ورلڈ کپ سے تقریباً باہر کردیا، 40 اوورز میں ملنے والے 230 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹ پر 226 رنز بنا پائی، اس سے پہلے یو اے ای نے 7 وکٹ پر 235 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ آج کو آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ کی فاتح سائیڈ ہی آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کھیلے گی، اگر یہ مقابلہ بارش کی نذر ہوا تو بہتر رن ریٹ پر آئرش سائیڈ ہی آگے جائے گی۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ اورافغانستان کا میچ ٹائی ہونے کی صورت میں ہی زمبابوے ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے، مگر اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔