بلاول بھٹو سمیت کئی سیاستدان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شاہد خاقان کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت دے دی، گورنر بھی اسٹیدیم میں موجود ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شاہد خاقان کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت دے دی، گورنر بھی اسٹیدیم میں موجود ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ دیکھنے کیلیے جہاں عوام میں زبردست جوش و خروش ہے وہیں سیاستدان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، فائنل میچ دیکھنے کے لیے کئی اہم سیاستدانوں نے تیاری کر لی۔


پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم سیاستدان میچ دیکھنے کیلیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد بھی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت دیدی اور اس ضمن میں انھوں نے وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا۔
Load Next Story