پاکستان اور امریکا ’مذاکراتی پالیسی‘ سے ’رابطے‘ بڑھانے پر متفق

اتفاق وزیر اعظم عباسی اور امریکی نائب صدر کے درمیان حالیہ ملاقات میں کیا گیا۔


عامر خان March 23, 2018
 ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تمام امور پر مذاکرات جاری رکھے گی، امریکی حکام۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور امریکا نے تمام اہم ترین امور کو بتدریج حل کرنے کیلیے ''مذاکراتی پالیسی '' کے تحت رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان امریکا کے ساتھ آئندہ مذاکرات برابری کی سطح پر تعلقات کی پالیسی کومدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکومتی حکام مزید مذاکرات کے آغاز کیلیے باہمی مشاورت کے بعد رابطوں اور ملاقاتوں کا شیڈول طے کریں گے۔

اس مذاکراتی امور میں دہشت گردی کے خاتمے کیلیے جاری تعاون ،افغان مفاہمتی عمل سمیت دیگر اہم امور گفتگو کی جائے گی۔ امکان ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومتوں کے اعلی سطح کے وفود شیڈول طے ہونے کے بعد دورے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں