
حکومت نے دینی مدارس کے طلبا کودینی کے ساتھ عصری تعلیم کی فراہمی،انگلش اورکمپیوٹرتعلیم، اساتذہ کو تنخواہیں، مدارس کی فنڈنگ سمیت مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے کے حوالے سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اہم ترین اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں وزارت مذہبی امور، وزارت تعلیم،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام، قومی سلامتی کے مشیر،چیئرمین فیڈرل بورڈ سمیت پانچوں وفاق المدارس کے رہنماشرکت کریں گے، جنہیں باقاعدہ خطوط بھجوادیئے گئے۔
ایکسپریس کودستیاب نیشنل سکیورٹی ڈویژن،وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں27مارچ 2018ء کو دن دوبجے ایک اہم ترین اجلاس بلایاگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔