ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر 50 ارب ڈالر ٹیکس لگا دیا

مقصد چینی تجارتی طریقہ کار کو بدلنا ہے، دوسرے ملک بھی ساتھ دیں گے، امریکی صدر


ویب ڈیسک March 23, 2018
 امریکی صدر کی جانب سے ٹیکس کے فیصلے کا جواب دیں گے، چین کا ردعمل۔ فوٹو : فائل

امریکا کے صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس لگانے کے مسودے پر دستخط کر دے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 50 ارب ڈالر محصولات لگانے کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد چین کے غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کو تبدیل کرانا ہے امید کرتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی چین کیخلاف اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب امریکا میں تعینات چین کے سفیر نے کہا ہے کہ چین کے خلاف امریکی ٹیکس کے فیصلے کا جواب دیں گے۔

دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں