این اے 250 اور این اے 48 سے مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد این اے 32 سے منظور

پرویز مشرف کے کاغذات نازمدگی پر 11 اعتراضات داخل کیے گئے تھے۔


ویب ڈیسک April 07, 2013
پرویز مشرف کے کاغذات پر11 اعتراضات داخل کیے گئے تھے۔ فوٹو فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 اور این اے 48 میں داخل کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ این اے 32 چترال سے منظور کرلئے گئے ہیں۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 میں جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ خان نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر گیارہ اعترضات داخل کئے تھے۔اعتراضات میں ججوں کی برطرفی ونظر بندی، اکبر بگٹی قتل کیس اور بے نظیر بھٹو قتل کیس سمیت دیگر شامل تھے۔ رینٹرننگ آفیسر نے پرویز مشرف کے کاغذات ججوں کی غیر قانونی نظربندی کے اعتراض پر مسترد کئے۔

این اے 48اسلام آباد1 سے سابق صدرپرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں۔ پرویز مشرف پراعتراض لگایا گیا تھاکہ انہوں نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا، ججوں کو معزول اور نظربند کیا، اِس کے علاوہ پرویز مشرف لال مسجد کیس آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

دوسری جانب این اے 32 چترال سے ریٹرننگ افسر نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعراضات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات منظور کرلئے ہیں۔



واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کے حلقہ این اے 139 قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں