اعتراضات مسترد نواز شریف اور چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی منظور

ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے.


ویب ڈیسک April 07, 2013
ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے. فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور رہنما چوہدری نثار علی خان کے کاغذارت نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 52 سے امیداوار چو ہدری نثارعلی خان اور حلقہ این اے 120 سے نواز شریف کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، ریٹرننگ افسر نے نوازشریف پر تمام اعتراضات مسترد کردیے، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی خوشی میں کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

دوسری جانب شہباز شریف، حمزہ شہباز، عمران خان، شیخ رشید، شاہد خاقان عباسی، فریال تالپور، طلال اکبر بگٹی اور فضل الرحمٰن کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں