جمشید دستی کے بھائی جاوید دستی کے کاغذات نامزدگی منظور

جمشید دستی کے این اے 177 سے کاغذات نامزدگی مسترد، این اے 178 پر فیصلہ محفوظ


ویب ڈیسک April 07, 2013
جمشید دستی کے این اے 177 سے کاغذات نامزدگی مسترد، این اے 178 پر فیصلہ محفوظ۔ فوٹو: فائل

این اے 177 اور این اے 178 سے جمشید دستی کے بھائی جاوید دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

جمشید دستی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے سنٹرل جیل ملتان سے صبح 9 بجے سخت سیکیورٹی میں سیشن کورٹ مظفرگڑھ لایا گیا جہاں جمشید دستی کےکارکنوں نے ان کےحق میں نعرے بازی کی، اس موقع پرریٹرننگ آفیسر عبدالرحمان بودلہ نے حلقہ این اے 177 سے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جبکہ این اے 178 کے ریٹرننگ آفیسرشوکت محمود نے جمشید دستی کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا، اس موقع پر جمشید دستی کے بھائی جاوید خان دستی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں