پاکستان سرائیکی پارٹی کےسربراہ تاج محمدلنگا دل کادورہ پڑنے سےانتقال کرگئے

تاج محمد لنگاہ نے 7 اپریل 1979 کو پاکستان سرائیکی پارٹی کی بنیاد رکھی۔


ویب ڈیسک April 07, 2013
تاج محمد لنگاہ نے 1964میں برطانیہ سے بارایٹ لاء کیا اور وہاں کی وزارت قانون میں خدمات سرانجام دیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹرتاج لنگاہ 74 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔


تاج محمد لنگاہ نے 1964میں برطانیہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور وہاں کی وزارت قانون میں خدمات سرانجام دیں۔ 1966 میں ان کی ملاقات ذوالفقارعلی بھٹو سے ہوئی جس کےبعد وہ وطن واپس آگئے اورانہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ميں شمولیت اختیارکرلی اورپارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوگئے، پارٹی پالیسیوں پر اختلاف کے باعث تاج لنگاہ نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہ دیا اور جمہوری وطن پارٹی بنائی اور اس کے جنرل سیکریٹری رہے، بعدازاں سرائیکی قوم کی حالت زار، یہاں کے مسائل اور پسماندگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے 7 اپریل 1979 کو پاکستان سرائیکی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ تاج محمد لنگاہ نے ہر فورم پر سرائیکی قوم کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور وہ ایک طویل عرصہ سے سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد بھی کررہے تھے۔


تاج لنگاہ نے گزشتہ روز اپنی پارٹی کی سلورجوبلی تقریبات کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی اور پارٹی کی جانب سے آج شام سلورجوبلی تقریب منعقد ہونا تھی لیکن صبح 6 بجے انہیں دل کا دورہ پڑا جس کےباعث وہ خالقی حقیقی سے جاملے۔ ان کی نمازجنازہ آج شام 6 بجے کہروڑپکا میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں