شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا

یہ اعزاز ان ہیروز کے نام کرتا ہوں جو سماجی بہبود کے لیے بڑے بڑے کام کرنے کے باوجود گمنام ہیں، شہزاد رائے


ویب ڈیسک March 23, 2018
یہاں بہت سارے ہیروز ہیں جو سماج اور معاشرے کے لیےبہت اچھے کام کررہے ہیں یہ ایوارڈ ان کےنام کرتاہوں؛ فوٹوفائل

نامورگلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازدیاگیا۔

گلوکار شہزاد رائے کا شمار نہ صرف پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سماجی خدمات کے صلے میں پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر انہیں پاکستان کے معتبر ترین ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا۔

شہزاد رائے نے حکومت کی جانب سےایوارڈ ملنے کی خوشخبری ٹوئٹر پر تمام لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ''مجھے معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سارے ہیروز سماج کی بہتری اور معاشرے کی فلاح کے لیے بے لوث خدمت کررہے ہیں لیکن انہیں عوامی طور پر کوئی نہیں پہچانتا، میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں۔''



شہزاد رائے کو ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر ان کے چاہنے والوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ گلوکارواداکار علی ظفر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ''ہمیں آپ پر فخر ہے سر''۔



شہزاد رائے کو گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے انسداد منشیات اور جرائم کا اعزازی سفیر نامزد کیا گیا تھا جب کہ رواں ماہ 12 مارچ کو شہزاد رائے نے یواین او ڈی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی۔ شہزاد رائے کی این جی او کو 2005 کے زلزلے میں متاثرین کی بحالی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اعزاز ہے جوانفرادی طور پر پاکستان کی سیکیورٹی، مفادات، عالمی امن، ثقافت اور عوامی خدمت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والےافراد کو دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |