لاہور مسلم لیگ ق نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

دہشتگردی اور انتہاپسندی مسلم لیگ (ق )کی سوچ میں شامل نہیں، ایس ایم ظفر


ویب ڈیسک April 07, 2013
دہشتگردی اور انتہاپسندی مسلم لیگ (ق )کی سوچ میں شامل نہیں، ایس ایم ظفر۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

KARACHI: مسلم لیگ (ق) نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا، اس موقع پر ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو سیاستدان کو بدنام کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

لاہور میں مسلم لیگ(ق) کے رہنما ایس ایم ظفر نے پریس کانفرنس میں منشور کا باقاعدہ اعلان کیا، ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے منشوربنایا گیا ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی مسلم لیگ (ق )کی سوچ میں شامل نہیں، عوام کے احتساب سے پہلے اپنا احتساب خود کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور میں ملک سے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کا مکمل حل ہے، عوام نے ہم سے تعاون کیا تو ملکی خوشحالی کا یقین دلاتے ہیں، آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دیا جائے گا، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثراقدامات کیے جائیں گے، غربت کے خاتمے کے لیے قومی کمیشن بنایا جائے گا، غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیےبھی مکمل پروگرام دیں گے، تعلیم سب کے لیےہوگی ملک سے جہالت کے اندھیرے کو ختم کردیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 درست ہے تاہم استعمال کرنے والے کی نیت پر اس کا دارومدار ہے کہ وہ ان شقوں کو کیسے استعمال کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں اس میں تاخیر کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں