چیف جسٹس نے لاہور میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لےلیا

چیف جسٹس نے چیئرمین واپڈااورڈی جی ایل ڈی اے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کر لیا


ویب ڈیسک March 23, 2018
نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لےلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین واپڈااورڈی جی ایل ڈی اے کو کل طلب کر لیا۔ نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارک ختم کرکے سڑک بنانے پرچیف جسٹس برہم

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لاہور ہی میں اسحاق ڈار کے گھر کے باہر پارک ختم کرکے روڈ بنانے کے معاملے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ 7 روز میں سڑک کی جگہ دوبارہ پارک قائم کیا جائے اور پارک کو سڑک اور پھر سڑک کو پارک میں تبدیل کرنے کا سارا خرچہ اسحاق ڈار سے لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں