جامعہ کراچی کے تعلیمی اعلانات

بی اے,بی کام (فریش طلبا کیلیے جنھوں نے حال ہی میں اپنی رجسٹریشن کرائی ) امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا


Staff Reporter August 10, 2012
بی اے اور بی کام (فریش طلبا کیلیے جنھوں نے حال ہی میں اپنی رجسٹریشن کرائی ہو) امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ3 ،5 ،7اور9ویں سیمسٹر کے امتحانی فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں1ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے، طلبا اپنے فارم وفیس نیشنل اور یو بی ایل بینک برانچز واقع جامعہ کراچی کیمپس میں جمع کراسکتے ہیں، طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فیس وبقایاجات کی ادائیگی کے لیے برسر آفس انتظامیہ بلاک سے رجوع کریں بعدازاں نئی تاریخ نہیں دی جائیگی۔

علاوہ ازیں ایک علیحدہ اعلامیے کے مطابق بی اے اور بی کام (فریش طلبا کیلیے جنھوں نے حال ہی میں اپنی رجسٹریشن کرائی ہو) امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، بی اے سال اول2500 روپے فیس اور بی کام سال اول کے امتحانی فارم3ہزار روپے فیس کے ساتھ17ستمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، فارم کی وصولی اور جمع کرانے کیلیے بینک کائونٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، مزید براں شعبہ امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات27 اگست تا5 نومبر شعبہ زولوجی جامعہ کراچی میں دوپہر20 تا شام5بجے تک منعقد ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں