یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف انتظامات کرلیے گئے

ساڑھے5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار جلوس کی نگرانی کریں...


Staff Reporter August 10, 2012
ساڑھے5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار جلوس کی نگرانی کریں گے،ایس ایس پی سائوتھ. فوٹو آئی این پی

ایس ایس پی ساؤتھ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، مرکزی جلوس سمیت پورے شہر کو حساس قرار دیکر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ، مرکزی جلوس کو ایک بکس کی شکل میں گزارا جائے گا، ساڑھے5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مرکزی جلوس کی نگرانی کریں گے، جلوس میں شامل ہونے کے صرف 2 راستے رکھے گئے ہیں ، بم ڈسپوزل کا عملہ جلوس کے روٹ کی سوئپنگ کے بعد پولیس کے حوالے کرے گا۔

جلوس کے روٹ پر موبائل جیمرز لگائے گئے ہیں جبکہ فورس کے لیے جدید ٹیکنالوجی والے ٹیلی فون مہیا کیے گئے ہیں، پولیس سمیت کسی گاڑی کو بغیر خصوصی پاس کے جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، یہ بات ایس ایس پی ساؤتھ آصف اعجاز شیخ نے اپنے دفتر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتائی، انھوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس کی نگرانی کیلیے21ایس پی،48ڈی ایس پی،643اے ایس آئی،سب انسپکٹر،انسپکٹر،4081کانسٹیبل، 280ریزرو پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ جلوس کے اطراف میں65پولیس موبائلوں میں افسران و اہلکار،56موٹر سائیکلوں پر اہلکار جبکہ9 بکتر بند گاڑیوں میں افسران و اہلکا تعینات کیے گئے ہیں،88خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے،مقررہ روٹ پر اضافی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ کیمرے والی پولیس موبائلیں بھی جلوس میں شامل ہوں گی، انھوں نے بتایا کہ جلوس میں شامل ان سمیت تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں جبکہ جلوس میں شامل تمام پولیس موبائلوں اور دیگر گاڑیوں کو بغیر خصوصی پاس کے شامل نہیں ہونے دیا جائے گا، تمام پولیس موبائلیں ایس ایس پی ساؤتھ کے آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے رابطے میں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں