سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

راجا پرویز اشرف نے نے اپنے دور حکومت میں اقربا پروری اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا، اعتراض


ویب ڈیسک April 07, 2013
راجا پرویز اشرف 2008 میں این اے 51 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔

راجا پرویز اشرف کی جانب سے این اے 51 گوجر خان سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں اقربا پروری اور سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ جس پر ریٹرننگ افسر نے فریقین کا موقف سننے کے بعد راجا پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف 2008 کے انتخابات میں این اے 51 سے ہی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تہم رینٹل پاور کیس میں ملزم کی حٰثیت سے ان کا بھی نام شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |