کراچی پولیس اہل کاروں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

شیر شاہ سے گرفتار گرفتار ملزمان کا تعلق قاسم ڈکیت گروپ سے ہے، فاروق اعوان


ویب ڈیسک April 07, 2013
حراست میں لئے گئے ملزمان قتل، اقدام ،قتل ، ڈکجیتی اور دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہیں،پولیس۔ فوٹو : فائل

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق خفیہ اطلاع پر شیر شاہ میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں پولیس اہل کاروں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق قاسم ڈکیت گروپ سے ہے جو 3 ماہ قبل پولیس مقابلےمیں ہلاک ہوگیا تھا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان قتل، اقدام ،قتل ، ڈکجیتی اور دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہیں،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں