بھارت نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی ٹو بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں کیا گیا، اگنی ٹو میزائل میزائل زمین سے زمین پر دو ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ملکی سطح پر تیار کیا گیا اگنی میزائل ٹو بیلسٹک میزائل آر بی این میزائل سیریز کا حصہ ہے جس کے پہلے بھی کامیاب تجربے کیے جا چکے ہیں،حکام کے مطابق حالیہ تجربہ مسلح فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ تھا۔