افغان صوبے کنڑ میں نیٹو کے فضائی حملے میں 10 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

ایساف فورسز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے 8 شدت پسندوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے


ویب ڈیسک April 07, 2013
فضائی حملے میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئی ہے. فوٹو: رائٹرز

مشرفی افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ فضائی حملے کے نتیجے میں دس بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے طیاروں نے پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے کنڑ کے ضلع شیگل میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 بچے اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں، فضائی حملے میں عام شرہیوں کی بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔

ایساف فورسز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے 8 شدت پسندوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں