واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی تقریب شرکا کا جوش و خروش
رینجرز کے اسپیشل دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
یوم پاکستان کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں رینجرز کے اسپشل دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جب کہ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
ہرسال کی طرح امسال بھی یوم پاکستان کے موقع پر واہگہ بارڈ پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین سمیت ہر عمر کے افراد نے ملی جذبے سے شرکت کی۔ وطن عزیز سے محبت کے جذبے سے سرشار شرکاء نے ملی نغمے گائے اور اپنے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
رینجرزکے اسپیشل دستے نے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا جب کہ بینڈ نے فنی صلاحیتوں کے جوہر سے شرکاء کے دل موہ لیے۔ رینجرز اسپیشل ایگزی بیشن ڈرل اسکواڈ صرف قومی تہواروں پرہی پریڈ کا مظاہرہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ
تقریب میں فضا پاکستان اور پنجاب رینجرز زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی جب کہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں نے شرکاء کا لہو گرما دیا۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر رینجرز پنجاب بریگیڈئیر محمد عدنان عباسی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
واہگہ بارڈر پر آہنی دروازے کے اس پار بھارتی اسٹیڈیم کا بالائی حصہ بالکل خالی پڑا رہا، بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں کافی بڑا اسٹیڈیم بنایا لیکن اسے عوام سے بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔