بھتہ مافیا پاکستان کیخلاف بدترین سازش کررہی ہےمتحدہ

بدامنی کے باعث کارخانے بند ہوگئے،تاجررہنمائوں سے سینیٹرعبدالحسیب ودیگر کی ملاقات


Express Desk August 10, 2012
بدامنی کے باعث کارخانے بند ہوگئے،تاجررہنمائوں سے سینیٹرعبدالحسیب ودیگر کی ملاقات

NEW DELHI: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمد، حق پرست صوبائی وزیر عبدالرئوف صدیقی، سینیٹرعبدالحسیب، صوبائی مشیرخواجہ اظہار الحسن اوربزنس مین ارشدوہرہ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی نے وفد کی شکل میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ انڈسٹری کے صدرحاجی فضل قدیرخان واراکین سے فیڈریشن ہائوس کراچی میںملاقات کی اور انھیں قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میںان سے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میںفیڈریشن آف پاکستان کے نائب صدراقبال دائودپاک والا ، صنعت کار ایس ایم منیر ، حاجی شفیق اور فیڈریشن کے دیگراراکین بھی موجودتھے، فیڈریشن کے ذمے داران سے ڈاکٹرصغیراحمد،عبدالرئوف صدیقی،عبدالحسیب، خواجہ اظہارالحسن نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ وپرچی مافیاپاکستان کے خلاف بدترین سازش کر رہی ہے، ایم کیوایم یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی اورکراچی کے تاجروںکو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلیے الطاف حسین نے اپنے ایک لاکھ کارکنان کی خدمات تاجر اورصنعتکاروں کو پیش کر نے کا اعلان کیا ہے۔

انھوںنے کہا کہ اگر تاجر ہماری تجویزکو بہتر سمجھتے ہیں تو ایم کیوایم کی خدمات صنعتکاروںاور تاجروںکیلیے ہمہ وقت حاضرہیں، اس موقع پرفیڈریشن کی جانب سے صدر حاجی فضل قدیر خان ، نائب صدراقبال دائود ، ایس ایم منیر، حاجی شفیق اوردیگر نے اپنے خیالات اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمیںایم کیوایم پرفخرہے کہ ایسے نازک وقت میں اگرکوئی جماعت ہمارے پاس آئی تووہ صرف ایم کیوایم ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں