ہمارے خلاف سازشوں کے تانے بانے اسلام آباد میں بنے گئے شہباز شریف

ملکی معیشت کی بحالی آسان کام نہیں لیکن یہ مشکل مرحلہ بھی طےکرلیں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 07, 2013
پیپلز پارٹی نے گزشتہ 5 سال میں عوام کی بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا، شہباز شریف فوٹو: فائل

KARACHI:

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے اسلام آباد میں بنے گئے۔


اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں اور نواز شریف کو انتخابت سے باہر رکھنے کے لئے سازش کی گئی اور اس سازش کے تانے بانے اسلام آباد میں بنے گئے لیکن سازشیوں کو منہ کی کھانی پڑی۔


شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ 5 سال میں عوام کی بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا اس لئے اب اسے ملک کے بڑے شہروں میں امیدوار بھی نہیں مل رہے، اگر پیپلز پارٹی نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو اسے یہ دن نہ دیکھنا پڑتے، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی آسان کام نہیں لیکن آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر یہ مشکل مرحلہ بھی طےکرلیں گے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں