ڈرون حملوں پر امریکا سے کوئی مفاہمت نہیں ہوئی ترجمان دفتر خارجہ

امریکی اخبار کی رپورٹ پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں انتشار پیدا کرنے کے پروپیگنڈے کا حصہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک April 07, 2013
ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ فوٹو: فائل

AUSCHWITZ:

دفتر خارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں اس سلسلے میں امریکا سے متعلق کوئی مفاہمت نہیں۔


دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈرون حملوں سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ڈرون حملوں سے خطے میں منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملے امریکا سے کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں اس حوالے سے امریکی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ بے بنیاد اور اس معاملے پر پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں انتشار پیدا کرنے کے پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔


واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کا آغاز پاکستان کی فوجی قیادت کی مرضی سے 2004 میں ہوا تھا۔ پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کے نقصان کے بارے میں تحقیقات کرنے والی اقوامِ متحدہ کی ٹیم کے سربراہ نے بھی مارچ میں کہا تھا کہ ان حملوں سے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں