کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا تاہم بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک March 23, 2018
ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا تاہم بجلی بحالی کا عمل جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک . فوٹو: فائل

BATKHELA: کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن اور جیکب لائن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق فالٹ کے سبب شہر کے 8 گرڈ اسٹیشن متاثر ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا، تمام اہم تنصیبات پر بجلی بحال ہے اور بیشتر سے زائد مقامات پر فوری طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے البتہ گارڈن اور کورنگی میں بحالی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ شہری علاقائی فالٹس کے لیے 118 کال سینٹر پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں