نگراں پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں صوبے میں اعلیٰ پولیس حکام کے بڑی تعداد میں تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے عبد الرب کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور، خالق داد لک کو سی سی پی اولاہور، ذوالفقارحمید کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن جبکہ جواد ڈوگر کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے متعدد ریجنوں کے آر پی اوز کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔ ابوبکر خدا بخش کو آر پی او شیخوپورہ، عمر شہزاد سلطان کو ساہیوال، نسیم الزمان کو راولپنڈی، علی عامر ملک کو ملتان جبکہ محمد طاہر کو سرگودھا کا آر پی او تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں اعلٰی سطح کے یہ تبادلے عام انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لئے کئے گئے ہیں تاکہ سابق حکومت پنجاب کے من پسند افراد کو اہم جگہوں پر تعینات کرنے کے تاثر کی نفی کی جا سکے.