پاکستان ترکی سے جدید جنگی ہیلی کاپٹرز خریدے گا

ترکی نے یہی ہیلی کاپٹرز یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے کے لیے بھیجے ہیں


ویب ڈیسک March 23, 2018
ترکی نے یہی ہیلی کاپٹرز یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے کے لیے بھیجے ہیں، فوٹو: فائل

HYDERABAD: پاکستان اور ترکی جدید 'اے ٹی اے کے ہیلی کاپٹر' کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان اعلیٰ درجے کے جدید ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خرید و فروخت کا معاہدہ عنقریب طے پانے والا ہے۔ ترکی کے ایک اعلیٰ دفاعی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان اے ٹی اے کے ہیلی کاپٹر کا معاہدہ مستقبل قریب میں طے پا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹرز کی آزمائش کی جاچکی ہے اور پاکستان نے ان کی خریداری کے لیے گہری دلچسپی لیتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں اپنی مطلوبہ ضروریات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں دورہ ترکی کے دوران پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی 129 اے ٹی اے کے ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ و تجزیہ کیا تھا جس میں انہوں نے اسے متاثرکن ہیلی کاپٹر قرار دیتے ہوئے اسے جلد سے جلد پاک فوج میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کا 57 ممالک کو ساتھ ملاکر سب سے بڑی اسلامی فوج بنانے کا فیصلہ

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مذکورہ ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے لگ بھگ ہے تاہم وزارت دفاع نے اس حوالے سے حتمی مالیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ٹی 129 فضائی حدود کی حفاظت اور ملکی دفاع کے لیے عہد حاضر کا ایک جدید اور انتہائی کارآمد ہیلی کاپٹر ہے۔ دو انجن والا یہ ہیلی کاپٹر دو نشستوں پر مشتمل ہے جو کہ خصوصی طور پر حملے، تیز رفتاری اور دشمن کی جاسوسی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترکی کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انقرہ نے اسلام آباد سے برادرانہ تعلقات کے اظہار کے طور پر یوم پاکستان کے موقع پر اپنے تین ٹی 129 ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |