کوئٹہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

2افراد نے اختر مینگل پر حملے کی کوشش کی تاہم پارٹی کے کارکنوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔


ویب ڈیسک April 07, 2013
سردار اختر مینگل 4 سال سے زائد عرصے تک جلا وطن رہنے کے بعد پہلی بار کوئٹہ پہنچے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل پرقاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔



بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق سردار اخترمینگل کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے بعد ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ قافلے کی صورت میں جارہے تھے کہ جوائنٹ روڈ پر 2افراد نے قافلے میں گھس کر ان پر حملے کی کوشش کی تاہم پارٹی کے کارکنوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔


واضح رہے کہ سردار اختر مینگل 4 سال سے زائد عرصے تک جلا وطن رہنے کے بعد پہلی بار کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں