پرویز مشرف کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہورہی ہےچیف جسٹس سماعت سےالگ

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج پرویز مشرف کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک April 07, 2013
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنےوالاسپریم کورٹ کابینچ تبدیل کردیا گیا ہے نئے بنچ میں چیف جسٹس شامل نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج پرویز مشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر 5 درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں تھیں ان درخواستوں کی سماعت کے لئے پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم اب چیف جسٹس ان درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں