پشاور چارسدہ روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ایک پولیس اہلکار زخمی

دونوں دھماکے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے۔ ایک بم 500 گرام اور دوسرا 2 کلو گرام وزنی تھا۔


ویب ڈیسک April 07, 2013
دھماکے کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ 4 گاڑیوں اور نجی بینک کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو فائل

چارسدہ روڈ پر واقع نجی بینک کے قریب یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا دھماکا نجی بینک کے جنریٹر کے قریب ہوا جس کی وجہ سے جنریٹر تباہ ہوگیا، دوسرا دھماکا پولیس اور میڈیا کے نمائندوں کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد ہوا، دھماکے کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ 4 گاڑیوں اور نجی بینک کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے کئے گئے۔ ایک بم 500 گرام اور دوسرا 2 کلو گرام وزنی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں