15ہزار کے بانڈ کی قرعہ اندازی 2 اپریل کو ہو گی

15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی پر پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ہے۔


News Agencies March 24, 2018
15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی پر پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ہے۔ فوٹو: فائل

15 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 2 اپریل بروزپیر منعقد ہو گی۔

قومی بچتوں کے فروغ کے لیے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کارپوریشن آف پاکستان (محکمہ قومی بچت) کے تحت 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 2 اپریل بروزپیر منعقد ہو گی۔

15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی پر پہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ایک کروڑ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں ایک لاکھ 85ہزارروپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں