شفاف نب والا سِی تھرو ہائی لائٹر

روایتی ہائی لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے


روایتی ہائی لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ فوٹو : فائل

دفاتر میں ہائی لائٹر کا عام استعمال ہوتا ہے۔ یہ زرد، ہلکے سبز اور گلابی سمیت مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ان کی نوک کو تحریر یا ان اعدادوشمار پر پھیردیا جاتا ہے جنھیں نمایاں کرنا مقصود ہوتا ہے۔

ہائی لائٹ کرنے کے بعد دیکھنے والی کی نگاہ فوراً دستاویز کے اس حصے پر پہنچ جاتی ہے جس کا رنگ کاغذ کے رنگ سے مختلف ہوتا ہے۔ روایتی ہائی لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے کیوں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کاغذ پر اس قلم کو چلاتے ہوئے ضرورت سے زیادہ تحریر ہائی لائٹ ہوجاتی ہے۔

دراصل ہائی لائٹر کی نوک کو سطر پر رکھ کر جب گھسیٹا جاتا ہے تو بعض اوقات یہ مطلوبہ حد سے آگے نکل جاتی ہے، کیوں کہ نوک یا نب کے نیچے آنے والے حروف اس کے ٹھوس پن کی وجہ سے دکھائی نہیں دیتے۔ یہ ذرا سے بے احتیاطی بعض اوقات خاصی مشکل پیدا کردیتی ہے۔ خاص طور سے اگر حساب کتاب پر مشتمل اعدادوشمار میں اگر ایک ہندسہ اضافی ہائی لائٹ ہوجائے تو بڑی گڑبڑ بھی ہوسکتی ہے۔

اس کا سدباب کرنے کے لیے ایک کمپنی نے شفاف ( sea-through) نب والا ہائی لائٹر پیش کردیا ہے۔ روایتی ہائی لائٹر کی نب مارکر کی نب کے مانند مگر چوڑی ہوتی ہے۔ سِی تھرو ہائی لائٹر کی نب زیادہ چوڑی اور مستطیل نما ہے۔ اس مستطیل کا درمیانی حصہ شفاف پلاسٹک سے بنا ہوا ہے۔

مستطیل کے درمیان اور دونوں کناروں سے باریک ٹیوبوں یا نالیوں میں سے ہوتی ہوئی اِنک نوک پر پہنچتی ہے۔ شفاف نب میں سے کاغذ پر لکھے ہوئے حروف اور الفاظ نظر آتے ہیں، چناں چہ صرف مطلوبہ حرف یا عدد کو بڑی سہولت سے ہائی لائٹ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |