اسپیگیٹی اور نوڈلز کھانا ہوا آسان

اسپیگیٹی کو کانٹے میں لپیٹ کر کھایا جاتا ہے، مگر یہ بھی خاصا مشقت والا کام ہے۔


اسپیگیٹی کو کانٹے میں لپیٹ کر کھایا جاتا ہے، مگر یہ بھی خاصا مشقت والا کام ہے۔ فوٹو : فائل

اسپیگیٹی یا نوڈلز آٹے یا میدے سے بنی ہوئی موٹی سویاں ہوتی ہیں۔

یہ بچوں کی مرغوب غذا ہیں مگر بڑے بھی انھیں شوق سے کھاتے ہیں۔ مگر انھیں کھانا کوئی آسان کام نہیں۔ روایتی چمچے سے انھیں بے حد مشکل ہے۔ کانٹے سے کھانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔ چمچے سے انھیں اٹھایا جائے تو منھ تک پہنچتے پہنچتے بیشتر سویاں گرجاتی ہیں، ایک آدھ ہی بچ پاتی ہے۔

اسپیگیٹی کو کانٹے میں لپیٹ کر کھایا جاتا ہے، مگر یہ بھی خاصا مشقت والا کام ہے۔ یوں اسپیگیٹی ہوتی تو بہت مزے دار ہے مگر اسے کھانے میں ہونے والی مشکل مزہ کرکرا بھی کردیتی ہے۔

یہ مشکل اس برقی کانٹے نے حل کردی ہے۔ یہ کانٹا صرف اسپیگیٹی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ برقی کانٹے کے دستے کے اندر بیٹری رکھی ہوئی ہے۔ ان بیٹریوں سے برقی کرنٹ سرے پر موجود موٹر تک پہنچتا ہے۔ کرنٹ ملتے ہی موٹر گھومنے لگتی ہے، اور اس سے منسلک کانٹا بھی گردش کرنے لگ جاتا ہے۔

کانٹے کو پلیٹ کے درمیان رکھ کر بٹن دبایا جائے تو سویاں اس کے گرد لپٹنا شروع ہوجاتی ہیں۔ مطلوبہ مقدار میں سویاں لپٹ جائیں تو بٹن سے انگوٹھا ہٹا لیں اور اسپیگیٹی سے لطف اندوز ہوں۔ برقی کانٹے کا استعمال بے حد آسان اور محفوظ ہے۔ بس اتنا خیال رکھیں کہ اسپیگیٹی سے لیس کانٹا منھ کے اندر ہو تو انگوٹھا یا کوئی انگلی بٹن سے چُھو نہ جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |