آئس کریم لاک لگائیے

 کپ کو بہن بھائیوں کی پہنچ سے دور رکھیے۔


 کپ کو بہن بھائیوں کی پہنچ سے دور رکھیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

''ممّی میری آئس کریم کس نے کھائی ہے؟ میں نے فریج میں بھرا ہوا کپ رکھا تھا مگر اب یہ آدھا خالی ہوچکا ہے؟''عمران نے ماں سے سوال کیا۔

''بیٹا، میرا خیال ہے روبی نے کھالی ہے وہی فریج کا دروازہ کھول رہی تھی۔'' ماں نے جواب دیا۔

''امّی یہ ہر بار یہی کرتی ہے، میں اپنے لیے آئس کریم لا کر رکھتا ہوں اور یہ اس پر ہاتھ صاف کردیتی ہے، مگر اب میں نے اس کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔''

'' کیا؟''

'' میں نے آئس کریم کے کپ پر لاک لگا دیا ہے، اب وہ کپ کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ سکتی ہے، کھول نہیں سکتی۔''

یہ بڑی منفرد چیز ہے ، یعنی آئس کریم لاک۔ اگر آپ بھی اپنی آئس کریم کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ لاکھ خرید لائیں۔ یہ نمبروں والا لاک ہے جسے کپ کو 'پہنا' دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد نمبر سیٹ کرکے لاک کیے جاتے ہیں، اور پھر ان کی ترتیب بگاڑ دی جاتی ہے۔ اب جب تک ہندسوں کی وہی ترتیب نہیں ہوگی، لاک والا بٹن کام نہیں کرے گا۔ چناں چہ آئس کریم محفوظ رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں