متحدہ عرب امارات میں بھی یومِ پاکستان منایا گیا

پاکستانی قوم نے عزم و ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ ہر مشکلات پر قابو پایا، سفیر معظم احمد


قائد اعظم کی بے مثال قیادت کے باعث وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، جاوید حسن۔ فوٹو: سوشل میڈیا۔ فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات میں بھی یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔

یومِ پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان ابوظبی اور پاکستان قونصل خانہ دبئی میں کیا گیا، سفیر معظم احمد خان نے اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔

سفیر معظم احمد خان نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا تاکہ وہ اپنی زندگی آزادی، عزت اور وقار کے ساتھ گزار سکیں، پاکستانی قوم نے عزم و ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ ہر مشکلات پر قابو پایا۔

معظم احمد خان نے پاکستان کے دستوں بالخصوص متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان قونصل خانہ دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب سے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے قومی پرچم کو لہرایا۔

تقریب سے خطاب میں انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جس کی وجہ سے ایک علیحدہ وطن کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، انھوں نے پاکستانی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد روا رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دبئی میں دوسری بڑی تقریب پاکستانی قونصلیٹ میں ہوئی، جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دبئی میں برج خلیفہ اور ابوظبی میں ایڈناک(Adnoc ) بلڈنگ پر روشنیوں سے پاکستانی پرچم بنایا گیا جہاں ہزاروں پاکستانیوں نے یہ دلفریب نظارہ دیکھا، لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |