فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے دوران اہلکار شہید 2 ڈاکو ہلاک

ملزم موبائل فون ٹاور کی بیٹریاں چرارہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی


ویب ڈیسک March 24, 2018
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید جب کہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب گلی نمبر9 میں ڈاکو موبائل کمپنی کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکؤوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شفقت علی شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے لیے لاشوں اورزخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں