خدا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے اندر ہے اکشے کمار

سیاستدانوں کو سیاست میں مذہب شامل کرنا بند کردینا چاہئیے؛ اکشے کمار


ویب ڈیسک March 24, 2018
مجھے اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ’’خدا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے اندر ہے؛اکشے کمار؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو مذہب کو سیاست میں شامل کرنا بند کردینا چاہئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے گزشتہ روز فلم ''نانک شاہ فقیر''کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے ان تمام سیاستدانوں کو جو اپنا ووٹ بینک بڑھانے اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں گرو نانک کا دیا ہوا سبق لینا چاہئیے۔ مجھے اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ''خدا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے اندر ہے، ہر چیز میں مذہب کو لانا صحیح نہیں ہے ''، امید ہے تمام لوگ اس بات کی پیروی کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویر ہندو مذہب چھوڑ رہے ہیں

فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا وہ فلم میں دئیے گئے پیغام پر یقین رکھتے ہیں کہ ''خدا صرف ایک ہے''۔ یہ وہ فلم ہے جسے میں نے ڈیڑھ سال قبل دیکھا اور یہ وہ واحد فلم ہے جسے میں نے ایک دن میں دوبار دیکھا ایک بار اپنی والدہ کے ساتھ اور دوسری بار تنہا۔ یہ بہت خوبصورت پیغام کے ساتھ بہت خوبصورت فلم ہے۔



واضح رہے کہ فلم''نانک شاہ فقیر''سکھوں کے پہلے گرو ''گرونانک دیو''کی زندگی اور ان کے افکار پر مبنی ہے۔ یہ فلم گزشتہ تین سال سے اپنے موضوع کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے۔ اسے ابتدا میں 17 اپریل 2015 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم سکھوں کی کئی نمائندہ تنظیموں کے احتجاج کے باعث فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

سکھ گروپوں کا کہنا تھا کہ فلم میں سکھ ثقافت کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ تاہم یہ فلم 2014 میں کانز فلم فیسٹیول اور لاس اینجلس میں دکھائی جاچکی ہے۔ بھارت میں یہ فلم اگلے ماہ 13 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=WJ6F9NG2UWo

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |