کیا یہ ہاتھی حقہ پی رہا ہے

سگریٹ، پائپ اور حقے کے دھوئیں سے صرف انسان ہی لطف اندوز نہیں ہوتے، ان میں ہاتھی بھی شامل ہیں

سگریٹ، پائپ اور حقے کے دھوئیں سے صرف انسان ہی لطف اندوز نہیں ہوتے، ان میں ہاتھی بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: کرناٹک وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی)

بھارتی ریاست کرناٹک کی وائلڈلائف کنزرویشن سوسائٹی نے چند روز پہلے اپنے فیس بک پیج پر منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے ایک ہاتھی کی ویڈیو شیئر کرائی ہے جو بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/wcs.ind/videos/1605772962872800/"]


اس مختصر سی ویڈیو میں ہاتھی کو منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے البتہ یہ دھواں کسی سگریٹ یا حقے کا نہیں۔ جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کبھی کبھار جنگل سے کوئی جلی ہوئی چیز اٹھا لیتے ہیں اور اس کے دھوئیں سے بالکل اسی طرح لطف اندوز ہوتے ہیں جس طرح سگریٹ، سگار، پائپ یا حقہ پینے والے انسان کرتے ہیں۔ انسانوں کی نقل کرتے ہوئے وہ منہ سے دھواں بھی نکالتے ہیں۔

اگرچہ پہلے بھی اس طرح کی خبریں آچکی ہیں لیکن کسی کو ہاتھیوں کے دھواں اُڑانے والی بات پر یقین نہیں آیا تھا۔ تاہم اس ویڈیو نے یہ الجھن بھی رفع کردی ہے۔ ہاتھی ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس بارے میں فی الحال کوئی کچھ نہیں جانتا۔ البتہ اتنا ضرور ثابت ہوگیا ہے کہ ہاتھی بھی دھواں اُڑاتے ہیں۔

کرناٹک وائلڈلائف کنزرویشن سوسائٹی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جس ہاتھی کو منہ سے دھواں اُڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کی عمر اندازاً 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔
Load Next Story