اسلام آباد ایئرپورٹ پر جاپان سے اسمارٹ فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسافر کے سامان سے 75 قیمتی موبائل فون، بیٹریاں اور پاؤچ برآمد ہوئے ہیں، کسٹم حکام


ویب ڈیسک March 24, 2018
موبائل اسمگل کرنے والے مسافر کا نام ظفر علی شاہ ہے، کسٹم حکام فوٹو: فائل

PESHAWAR: بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے جاپان سے قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹم اہلکاروں نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے 75 قیمتی موبائل فون، بیٹریاں اور پاؤچ برآمد کئے ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ موبائل اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کا نام ظفرعلی شاہ ہے، ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں