کلاسیکل گائیک اسد امانت کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے

اسد امانت کے چھوٹے بھائی شفقت امانت علی خاں پاکستان سمیت بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام بن چکے ہیں۔

اسد امانت علی خان کے مداحوں میں مشرف اور شوکت عزیز بھی شامل تھے۔ فوٹو: فائل

پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خان کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔

مرحوم کی عمر اس وقت لگ بھگ 20سال تھی جب ان کے والد استاد امانت علی خان کا انتقال ہوا تھا ۔ اسد امانت کے چھوٹے بھائی شفقت امانت علی خاں پاکستان سمیت بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام بن چکے ہیں ۔ اسد امانت علیخاں نے ریڈیو ،ٹیلیویژن اور فلم کے لیے سیکڑوں گیت اور غزلیں گائیں جن میں بیسوئوں گیت اور غزلیں زبان زد عام ہوئیں ۔70ء کی دہائی میں اسدامانت علیخاں نے متعدد فلموں کے لیے گیت گائے ان کے مشہور گیتوں میں ''تو شمع محبت ہے، میں ہوں تیرا پروانہ''،''میں تجھے دل سے پیار کرتاہوں، تو مجھے زندگی سے پیار اہے''، ''عمراں لنگیاں پباں بھار'' سمیت بیسوئوں گیت اور غزلیں کی مشہور ہوئیں۔




انھوں نے موسیقی کی تربیت اپنے دادا مرحوم استاد اختر حسین سے حاصل کی ۔ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز ان کے پرستاروں میں شامل رہے، انھیں گائیکی کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرویز مشرف کے دور میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا ۔ پٹیالہ گھرانے کا یہ ہر دلعزیز گلوکار اسد امانت علیخاں لندن میں علاج کی غرض سے گیا جہاں 8اپریل 2007ء میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
Load Next Story