فلم انڈسٹری زوال پذیر نہیں تباہ ہو چکی ہے ریشم

موجودہ دور میں جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں ان میں ہرگز کام نہیں کروں گی، ریشم


April 08, 2013
سالوں بعد ایک اچھی فلم پیش ہونے سے انڈسٹری کے حالات کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، ریشم۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری زوال پذیری کی طرف گامزن نہیں بلکہ بالکل تباہ ہو چکی ہے۔

سالوں بعد ایک اچھی فلم پیش ہونے سے انڈسٹری کے حالات کو بہتر نہیں کیا جا سکتا اس کے لیے مسلسل اچھی فلمیں پیش کرنا ہونگی ' موجودہ دور میں جس طرح کی فلمیں بن رہی ہیں ان میں ہرگز کام نہیں کرونگی ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر سالوں بعد ایک اچھی فلم پیش کی جائے گی تو اس سے انڈسٹری خاک ترقی کرے گی ۔



انھوں نے مزید بتایا کہ میں کافی عرصہ سے کسی فلم میں کام نہیں کر رہی اورجب تک غیر معیاری فلمیں بنتی رہیں گی ان میں کسی صور ت کام نہیں کرونگی ۔ آج کل ڈراموں میں مصروف ہوں اور اسی طرف توجہ مرکوز رکھوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں