سنجے دت کا سزاکے لیے خود کو 18اپریل تک پیش کرنیکا فیصلہ

سنجے دت نے گھن چکر کی شوٹنگ مکمل کرادی ہے اور اب پولیس گردی کو مکمل کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔


April 08, 2013
سنجے دت نے اپنے تمام پروڈیوسرزکو کہہ دیا ہے کہ وہ نامکمل فلموں کی عکس بندی 13 اپریل تک مکمل کرلیں فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے قید کاٹنے کے لیے 18 اپریل کو خود کوحکام کیحوالے کرنیکا فیصلہ کیا ہے، اب ان کے پاس اپنے جاری کام کو مکمل کرنے کے لیے صرف 12 دن رہ گئے ہیں۔

ٹی آئی او کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سنجے دت نے اپنے تمام پروڈیوسرزکو کہہ دیا ہے کہ وہ نامکمل فلموں کی عکس بندی 13 اپریل تک مکمل کرلیں اوروہ چاہتے ہیں کہ 13 سے 17 اپریل تک ان فلموں کی ڈبنگ بھی مکمل کرلی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجیش کمارحیرانی کی فلم Peekay کے بارے میں سنجے دت نے سخت رویہ اختیار کررکھا ہے لیکن ان دنوں میں اس کی شوٹنگ مکمل ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے راج کمار کی فلم Ghanchakkar کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جس میں انھوں نے اہم کردار نبھایا۔سنجے اس وقت ٹی پی اگروال کی فلم Policegiriکومکمل کرنے میں جتے ہوئے ہیں،کچھ دن پہلے ہی انھوں نے اپروا لاکھیا کی فلمZanjeerکی شوٹنگ مکمل کی جس میں انھوں نے شیرخان کا کردارادا کیا۔سنجے دت نے کرن جوہرکی پروڈکشن Ungli میں چند مناظر کی عکس بندی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں