
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔