افتخار چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل

افتخار چوہدری سے سیکیورٹی واپس لینے سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، وکیل کا موقف


ویب ڈیسک March 24, 2018
افتخار چوہدری کو حکومت نے بلٹ پروف گاڑی اور اضافی سیکیورٹی فراہم کی تھی فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کی سیاسی جماعت کے عہدیدار شیخ احسن الدین نے سابق چیف جسٹس کو فراہم کی گئی اضافی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹر اکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

افتخار چوہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کو تیار ہیں لیکن سیکیورٹی واپس لینے سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب جاری کردیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری سےاضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے چوہدری افتخار کو بلٹ پروف گاڑی اور اضافی سیکیورٹی فراہم کی تھی، انہیں دی گئی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کیانی نے کی تھی، فاضل جج نے سابق چیف جسٹس کو گاڑی اور اضافی سیکیورٹی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں