لاہور میں مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کی لاش گھر سے برآمد

یاسمین خان موت کے وقت کرسی پر بیٹھی تھیں اور لاش 5 سے 6 روز پرانی لگتی ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 24, 2018
یاسمین خان موت کے وقت کرسی پر بیٹھی تھیں اور لاش 5 سے 6 روز پرانی لگتی ہے، پولیس فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بھٹہ چوک کے قریب گھر سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین خان گھر میں اکیلی تھیں، موت کے وقت وہ کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، لاش 3 روز پرانی لگتی ہے، یاسمین خان کی موت کی وجہ بظاہر ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یاسمین خان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ ہی جس پر کوئی زخم کا نشان ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں