ریٹرننگ افسران سب سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائیں چیف جسٹس

جوڈیشل افسران کسی بھی قسوم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی ذمے داری قانون کے مطابق نبھائیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 08, 2013
ہم سب مل کرالیکشن کوقابل اعتبار بنا سکتے ہیں، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز پر اہم ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ وہ عدلیہ کے نمائندوں کی حیثیت سے سب سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائیں۔



جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ریٹرننگ افسروں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کرالیکشن کوقابل اعتبار بنا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایسا طرز عمل اختیار کیا جائے جو سب کیلئے مناسب ہو۔ شفاف انتخابات کیلیے ریٹرننگ افسران کا کردار بہت اہم ہے،جوڈیشل افسران کی انتخابی عمل میں شرکت قومی مفاد میں ہے،انھیں شفاف،منصفانہ انتخابات کے انعقادکی ذمہ داری سونپی گئی ہے،جوڈیشل افسران کسی بھی قسوم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنی ذمے داری قانون کے مطابق نبھائیں۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی ملک اوربیرون ملک بہت عزت ہے،وہ نہایت بااصول اور ایماندار آدمی ہیں، جوڈیشل افسران ضابطہ اخلاق پر سب سے پابندی کروائیں اور انتخابی عمل کو قانون اور آئین کے مطابق مکمل کیا جائے ۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں