کامن ویلتھ گیمزپاکستانی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کلیئر قرار

کامن ویلتھ گیمز نے 2 ماہ قبل 6 پاکستانی پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا کہا تھا

تمام 6کھلاڑیوں کی ڈوپ ٹیسٹ میں رپورٹس کلیئر آئیں،فوٹو:فائل

کامن ویلتھ گیمز سے قبل خوشخبری ہے کہ تمام 6 پاکستانی پلیئرز کی ڈوپ ٹیسٹ میں رپورٹس کلیئر آ گئیں ۔

واڈا کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر وقار کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز نے 2 ماہ قبل 6 پاکستانی پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا کہا تھا، ہدایت کے مطابق ان پلیئرز کے سمپلز انٹرنیشنل لیبارٹری کو بجھوا دیئے گئے تھے جن کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 87 رکنی دستہ کینگروز کے دیس جائے گا

ڈاکٹر وقار نے کہا کہ میں نے اسلام آباد اور لاہور میں ٹریننگ کیمپس کا دورہ کیا ہے،تمام پلیئرز مکمل طور پر فٹ ہیں ، پر امید ہوں پاکستانی کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔
Load Next Story